نوشہرہ، دو استانیوں میں کورونا کی تصدیق پر سکول چھ دنوں کیلئے سیل
نوشہرہ میں کورونا پھر سر اٹھانے لگا، گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول نمبر01 ڈاگئی تحصیل پبی کی دو لیڈیز ٹیچرز کے کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے پر سکول ہٰذا کو چھ روز کے لیے مکمل طور پر سیل کر دیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر نوشہرہ میر رضا اوزگن کے مطابق ضلع میں اب تک دو لیڈیز ٹیچرز سمیت چار مریضوں کے کورونا ٹیسٹ پازیٹیوز آئے ہیں، تمام مریضوں کو گھروں میں قرنطین کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
کورونا، خیبر پختونخوا کے سکولوں میں بریک ختم
”پرائیویٹ سکول فیس کا مطالبہ کر کے بچوں کو ہراساں نہ کریں”
ڈی سی کے مطابق نوشہرہ میں کورونا مریضوں کی تعداداب تک 1038 تک جا پہنچی ہے جن میں الحمد اللہ 987 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ گورئمنٹ گرلز پرائمری سکول نمبر 01 ڈاگئی تحصیل پبی کے تمام اسٹاف اور طالبات کے کورونا ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ 5 اکتوبر کو طلباء میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور دو ہفتوں کیلئے بند کر دی گئی ہے۔
تین بعد لکی مروت کے سکولوں میں کورونا کے مزید چار نئے کیسز سامنے آئے تھے جس کے ساتھ لکی مروت میں ٹوٹل ایکٹیو کیسز کی تعداد 11 ہو گئی تھی، انتظامیہ کے مطابق تمام متاثرہ افراد کو قرنطین کرکے کلاس رومز 5 دن کیلئے سیل کر دیے گئے ہیں۔