خیبر پختونخوا

نوشہرہ، خاتون نے بھری عدالت میں بھائی کے مبینہ قاتل کو موت کے گھاٹ اتار دیا

نوشہرہ ڈسٹرکٹ کورٹ میں خاتون کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔
نوشہرہ پولیس کے مطابق مقتول لائق خان ولد محسن خان سکنہ کھنڈر قتل کے کیس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نوشہرہ ملک حسنین کی عدالت میں ضمانت قبل از گرفتاری کروانے کے لیے موجود تھے۔
نوشہرہ پولیس کے مطابق ملزمہ ثمینہ دختر تلاوت نے برقع میں موجود پستول سے اندھا دھن فائرنگ کر کے اپنے بھائی آصف عرف آصفے کے قتل میں ملوث ملزم لائق خان کو موت کے گھاٹ اتار دیا, ملزمہ کی فائرنگ سے عدالت میں پیشی پر آئے ہوئے دو افراد محمد طارق اور ظریف خان سکنہ پشاور شدید زخمی ہوگئے جن کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس نے ملزمہ ثمینہ کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا جبکہ ڈی پی او نے ڈیوٹی پر موجود لیڈی کانسٹیبل سمیت عدالتی عملے کو معطل بھی کردیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button