خیبر پختونخوا

چارسدہ، ڈھائی سالہ زینب کا قاتل گرفتار

خیبرپختونخوا پولیس ڈھائی سالہ ننھی زینب کے اغواء، جنسی زیادتی اور قتل کیس کے ملزم کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی۔

چارسدہ میں پولیس نے زینب قتل کیس کے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کا تعلق زینب کے محلے سے ہی ہے۔ ملزم کی نشاندہی پر پولیس نے آلہ قتل اور بچی کی ایک جوتی برآمد کرلی ہے۔

ملزم کی عمر 45 سے 50 سال کے درمیان ہے اور اس نے پولیس کے سامنے اقرار جرم کر لیا ہے۔ اعلیٰ پولیس حکام عنقریب ملزم کے حوالے سے پریس کانفرنس کرکے تفصیلات بتائیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں چارسدہ میں ڈھائی سالہ بچی زینب کو پہلے اغوا کیا گیا اور پھر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد پیٹ اور سینہ چھری سے کاٹ کر قتل کردیا گیا تھا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button