خیبر پختونخوا

لکی مروت میں سوشل میڈیا ایکٹیویسٹ دیر میں استاد قتل

لکی مروت میں معروف سوشل میڈیا ایکٹیویسٹ وقاص خان کو قتل کردیا گیا، پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ غزنی خیل کے علاقےتاجہ زئی میں پیش آیا۔

ذرائع کے مطابق وقاص خان سوشل میڈیا پر متنازعہ پوسٹوں کی وجہ سے جانے جاتے تھے۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہوسکتا ہے۔

دوسری جانب دیرلوئر میدان میں نامعلوم افراد نے عطاء اللہ ایڈوکیٹ کی گاڑی پر اندھا فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ہائی سکول میاں بانڈہ تیمرگرہ کا استاد سعید جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے گاڑی تباہ ہوگئی، لیکن حملے کے وقت عطاء اللہ ایڈوکیٹ گاڑی میں موجود نہیں تھے۔
پولیس نے حملے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button