مردان میں بارودی مواد کا دھماکہ، بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق، 15 زخمی
مردان میں ایک دھماکہ ہوا جس میں دو بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ 15 افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق دھماکہ بارودی مواد کا تھا جو دہشتگرد سائیکل پر لایا تھا، دھماکہ بازار کے بالکل وسط میں ہوا ہے، جاں بحق افراد میں باپ بیٹی شامل جبکہ پولیس اہلکار سمیت پندرہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔
قبل ازیں اطلاع موصول ہوئی تھی کہ جج بازار ادریسیہ چرغہ ہاؤس کے قریب گیس سلینڈر دھماکہ، حادثہ رکشہ میں گیس سلینڈر پھٹنے سے پیش آیا ہے۔
حادثے کی اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو 1122 ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور 7 شدید زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے ایم ایم سی منتقل کر دیا گیا جن میں سے 3 شدید زخمی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
دم توڑنے والوں میں ایک بزرگ شہری جبکہ دو بچے شامل ہیں۔
قبل ازیں نوشہرہ کے علاقے اکبرپورہ میں مارٹر گولہ پھٹنے سے 5 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا تھا۔