چارسدہ: فیس نہ لانے پر استاد کا طالبعلم پرتشدد
چارسدہ میں نجی تعلیمی ادارے کے ٹیچر نے فیس نہ لانے کی پاداش میں تیسری جماعت کے طالبعلم کو تشدد کا نشانہ بنایا جس سے بچے کا آنکھ اور جبڑا بری طرح متاثر ہوا۔
بچے کے ورثا کے مطابق چارسدہ کے علاقہ پڑانگ میں شاہین چلڈرن اکیڈمی کے ٹیچر زریاب نے بچے کو فیس نہ لانے کی پاداش میں تیسری جماعت کے طالبعلم ابوبکر ولد شاہ زیب کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا. تشدد سے طالبعلم کا آنکھ اور جبڑہ بری طرح متاثر ہوا.
بچے کے چچا عالمزیب خان ایڈوکیٹ نے اپنی مدعیت میں ٹیچر کے خلاف تھانہ پڑانگ میں مقدمہ درج کردیا جس کے بعد پولیس کی نگرانی میں بچہ ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر بچے کو ابتدائی طبی امداد کے بعد پشاور ہسپتال ریفر کردیا گیا.
بچے کے چچا عالمزیب خان ایڈوکیٹ کے مطابق ٹیچر زریاب نے فیس نہ لانے پر بچے کو تشدد کا نشانہ بنایا جس پر انہوں نے ٹیچر کے خلاف مقدمہ درج کردیا. تھانہ پڑانگ پولیس نے تفیش شروع کرتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دیدی.