خیبر پختونخوا

دیر لوئر، زہریلا مشروم کھانے سے دو بچے جاں بحق

لویر دیر زہریلا مشروم کھانے سے دو بچے جاں بحق ہو گئے۔

نمائندہ ٹی این این کے مطابق واقعہ جندول شالکنڈی علاقہ موسیٰ آباد میں پیش آیا جہاں گذشتہ روز دونوں بچوں نے مشروم کھائے تھے جس کے نتیجے میں تین سالہ زوہیب فوری وفات جبکہ 12 سالہ حسن تین دن ہسپتال میں موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد آخر کار چل بسا۔

دوسرے بچے کی موت کی خبر سن کر پورے علاقے میں کہرام مچ گیا، نماز جنازہ میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔

مقامی لوگوں کے مطابق زوہیب اور حسن خاندان کی نرینہ اولاد تھے جو اللہ کو پیارے ہو گئے، بچوں کے والد دوست علی خان کام کاج کی غرض سے سعودی عرب میں مقیم ہے، بدقسمت والد کو بچوں کا آخری دیدار بھی نصیب نہ ہو سکا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button