خیبر پختونخوا
صوابی میں قتل ہونے والا محمد سعد خواجہ سرا نہیں تھا، کیس نے نیا رخ اختیار کر لیا
صوابی میں دو روز قبل قتل کئے جانے والے مبینہ خواجہ سرا کے خاندان کا کہنا ہے کہ وہ نہ تو خواجہ سرا تھا اور نہ غیرت کے نام پر قتل کیا گیا ہے۔
محمد سعد کو دو روز قبل اپنے چھوٹے بھائی نے فائرنگ سے قتل کیا تھا جس کے بعد میڈیا اور سوشل میڈیا پر خبریں پھیل گئی تھی کہ مقتول خواجہ سرا تھا اور مبینہ طور پر بھائی نے انہیں منع کرنے کے باوجود ناچ گانے کے پروگرام میں شرکت کرنے پر فائرنگ کرکے قتل کردیا ہے۔
صوابی پولیس کے مطابق قتل میں نامزد ملززم حماد خان کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور ان سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔
پولیس بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر مقتول کے حوالے سے غلط خبریں وائرل ہوئی ہیں۔ وہ خواجہ سرا نہیں تھا بلکہ مرد رقاص تھا اور بھائی نے انہیں گھریلو جھگڑے میں قتل کیا ہے اور یہ ایک سیدھا سادہ گھریلو جھگڑے کا کیس ہے۔