خیبر پختونخوا

اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے ملازمین کا مطالبات کے حق میں احتجاج

اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور کے ملازمین نے اپ گریڈیشن، پروموشن اور کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی اور مراعات میں اضافہ نہ ہونے کے باعث احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔

اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور کے ملازمین نے دفتری امور کا بائیکاٹ کیا جس کے باعث طلباء کی مشکلات میں اضافہ ہوا۔ ہڑتال کے باعث کالج میں جاری پیپرز اور داخلے متاثر ہوئے ہیں۔ مظاہرین کے مطابق ملازمین کی اپ گریڈیشن، پروموشن اور کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی سنگین مسئلہ ہے۔

صدر کلاس تھری ایسوسی ایشن ظفر کا کہنا تھا کہ پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے باوجود کنٹریکٹ ملازمین کا مسئلہ حل نہیں ہورہا، انتظامیہ سے متعدد بار مذاکرات ہوئے جو بے سود رہے، مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی انتظامیہ سنڈیکیٹ اجلاس کا مذاق اڑا رہی ہے، انتظامیہ سنڈیکیٹ میٹنگ میں کئے گئے فیصلوں پر عملدرآمد نہیں کررہی ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button