خیبر پختونخوا
بنوں میں تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام، بی ڈی یو نے ریموٹ کنٹرول بم ناکارہ دیا
بنوں پولیس اور سکیورٹی فورسز نے ولی نور جانی خیل میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا کر 56 کلوگرام وزنی ریموٹ کنٹرول بم کو ناکارہ بنا دیا۔
ذرائع کے مطابق بنوں سکیورٹی اداروں کی انفارمیشن پر ولی نور جانی خیل میں روڈ کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم کو سیکورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے بم ڈسپوزل سکواڈ کی مدد سے ناکارہ بنا دیا۔
پولیس کے مطابق نامعلوم دہشت گردوں نے تخریب کاری کی غرض سے روڈ کنارے ریموٹ کنٹرول بم نصب کیا تھا جس کو بی ڈی سکواڈ نے انتہائی حکمت عملی کے ساتھ ناکارہ بنا دیا۔
خود ساختہ ریموٹ کنٹرول بم میں 56 کلو بارودی مواد اور نٹ وغیرہ کا استعمال کیا گیا تھا بروقت کارروائی سے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔