قبائلی اضلاع

گرڈ سٹیشن کے عقب میں ہماری زمین پر بزور بندوق کام شروع ہوا ہے: عمائدین سپاہ قبیلہ

ضلع خیبر کے قبیلہ سپاہ کے ذیلی شاخ غیبی خیل کندے سرخاخیل کے عمائدین نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انکی آبائی جائیداد پر گلا خان کے بیٹے صدیق وغیرہ نے بزور بندوق کام شروع کیا ہے۔

ہفتے کے روز باڑہ پریس کلب میں اپریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ باڑہ بجلی گرڈ سٹیشن کے عقب میں ہماری آبائی جائیداد کو جب ہم نے تقسیم اور تعمیر کرنا چاہا تو گلا خان کے بیٹوں نے عدالت سے سٹے آرڈر لیا تاہم ہم نے عدالتی احکامات مانتے ہوئے کام بند کردیا جبکہ دوسری جانب گلا خان کے بیٹوں نے مزکورہ زمین پر کام شروع کیا۔

سپاہ عمائدین نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے عدالت اور متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او کو ان کے خلاف درخواست دی ہے تاہم انہوں نے اس کے برعکس زمین پر کام شروع کیا جس سے بڑے تصادم کا خطرہ ہے۔ انہوں نے عدالت عالیہ، ڈی پی او خیبر اور سیکٹر کمانڈر سے مطالبہ کیا کہ عدالتی احکامات کو نافذ کرتے ہوئے زمین پر اُنکا کام ختم کرے۔ پریس کانفرنس میں قبیلہ سپاہ کے ذیلی شاخ غیبی خیل کندے سرخا خیل کے عمائدین میں سید غنی، حاجی نصیب اور مقبلی خان سمیت درجنوں دیگر لوگ شامل تھے۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button