حیات آباد میں ایک شخص نے گھریلو ناچاقی پر بیوی اور بچوں پر تیزاب پھینک دیا
پشاور میں گھریلو ناچاقی پر تیزاب گردی کا واقعہ پیش آیا ہے، پولیس کے مطابق حیات آباد میں ایک شخص نے گھریلو ناچاقی پر بیوی اور بچوں پر تیزاب پھینک دیا ہے جس کے نتیجے میں بیوی، تین بیٹیاں اور بیٹا جھلس گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے مدمقہ درج کر لیا ہے تاہم ملزم نے عدالت سے بی بی اے (ضمانت قبل از گرفتاری) کرا لی ہے۔
تھانہ میں درج رپورٹ کے مطابق ملزم اور گھر والوں کے درمیان نجی سکول پر تنازعہ تھا، ملزم کے بچے نجی سکول حیات آباد چلڈرن اکیڈمی میں زیر تعلیم تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اسی اسکول کے پرنسپل 2016 میں طلبہ کی نازیبا ویڈیو بنا کر والدین کو بیلک میل کرتا تھا، ملزم ماضی میں اسی سکول میں بچوں کی پڑھائی پرافسردہ تھا اور اسی وقت سے اس کا اپنی بیوی کے ساتھ گھریلو تنازعہ چلا آ رہا تھا۔
ملزم نے آج بیوی پر تیزاب پھینکنے کے بعد بچوں پر بھی تیزاب پھینک کر سارا غصہ نکال دیا، بیوی و بچے ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔
دوسری جانب تیزاب گردی کے اس واقعے کا منسٹری آف ہیومن رائٹس نے نوٹس لے لیا اور تاتارا پولیس اسٹیشن سے واقعے کی تفصیلات طلب کر لیں۔
دوسری جانب ہیومن رائٹس ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ یہ واقعہ 17 اگست کو پیش آیاہے، پولیس ایف آئی آر درج کرانے میں ٹال مٹول کر رہی تھی۔