خیبر پختونخوا

وزیراعلی کی آمد کے موقع پر مدین میں احتجاج

سوات مدین میں وزیر اعلی کی آمد کے موقع پر مقامی افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج بھی کیا ہے۔

مظاہرین نے وزیر اعلیٰ کو گاڑی سے اترنے نہیں دیا جس کے بعد پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا۔

پولیس نے کئی مظاہرین کو تحویل میں بھی لیا ہے۔ واضح رہے وزیر اعلیٰ محمود خان سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے پر ہیں۔

کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے گزشتہ روز وزیراعلیٰ کو سیلاب سے ہونے والے نقصانات اور بحالی کی کاروائیوں سے متعلق تفصیلی بریفینگ دی تھی جس کے مطابق مجموعی طو رپر 25 افراد جاںبحق ہوئے جس میں سے 11 کا تعلق سوات سے ہے۔

ایک کے علاوہ تمام جاںبحق افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں، 19 دکانوں اور 26 سرکاری عمارات کو نقصان پہنچا ہے۔ اس کے علاوہ 54 سڑکیں ، 19 پل ، 81 ایریگیشن چینل ، پی ایچ اے کے 40 اور پیڈو اور پیسکو کی 11 تنصیبات کو نقصان پہنچا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button