خیبر پختونخوا

شہرام ترکئی اور انور زیب نے صوبائی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھالیا

 

رکن صوبائی اسمبلی شہرام ترکئی اور انور زیب نے صوبائی وزیر کے عہدہ کا حلف اٹھا لیا۔ گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے رکن صوبائی اسمبلی شہرام ترکئی اور انور زیب سے صوبائی وزیر کے عہدہ کا حلف لیا۔

گورنر ہاؤس پشاور میں منعقدہ حلف برداری تقریب میں وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان،صوبائی وزراہ تیمور سلیم جھگڑا، شوکت ہوسفزئی، قلندر لودھی، سلطان محمد، مشیر اطلاعات کامران بنگش، اراکین صوبائی اسمبلی اور دیگر شریک ہوئے۔ واضح رہے کہ انور زیب ضلع باجوڑ سے ایم پی اے منتخب ہوئے ہیں۔

یاد رہے جنوری 2020 میں سینئر وزیر عاطف خان سمیت تین وزرا کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا تھا۔ گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان کی جانب سے جاری اعلامیے میں سینئر صوبائی وزیر عاطف خان، شہرام ترکئی اور شکیل احمد کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا بتایا گیا تھا۔

خیبرپختونخوا کابینہ سے فارغ ہونے والے اراکین میں صوبائی وزیر صحت شہرام ترکئی، سینئر وزیرکھیل، ثقافت اور سیاحت  عاطف خان اور  وزیر ریونیو اور اسٹیٹ شکیل احمد شامل تھے۔

اس حوالے سے وزیراطلاعات خیبرپختونخوا شوکت یوسف زئی نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر تینوں وزراء کو خیبرپختونخوا کابینہ سے نکالا گیا۔

واضح رہے کہ عاطف خان، شہرام تراکئی اور شکیل احمد پر الزام لگایا جاتا ہے کہ یہ وزرا موجودہ وزیر اعلیٰ محمود خان کی کارکردگی پر خوش نہیں تھے اور وہ دیگر ارکان کو بھی بغاوت پر اکسا رہے تھے۔

عاطف خان کو 2018 کے عام انتخابات کے بعد وزارت اعلیٰ کا اہم ترین امیدوار سمجھا جاتا تھا تاہم پرویز خٹک کی مخالفت کے باعث انہیں یہ عہدہ نہیں دیا گیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button