خیبر پختونخوا میں بدترین سیلاب کا شکار ہونے والے متاثرین کے ساتھ ہیں: مریم نواز
مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں بدترین سیلاب کا شکار ہونے والے متاثرین کے ساتھ ہیں، بنیادی ڈھانچہ کی عدم موجودگی کے باعث عوام نے قدرتی آفت کا سامنا کیا۔
سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے اپنے ٹویٹ میں کے پی کے کی عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ میری دعائیں کے پی کے کی عوام کے ساتھ ہیں جو سیلاب سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں، بنیادی انفراسٹرکچر کی عدم موجودگی کی وجہ سے پریشانیاں مزید بڑھ گئی ہیں، اگر بنیادی انفراسٹرکچر ہوتا تو ایسی آفات میں نقصان کو کنٹرول کیا جا سکتا تھا، اللہ تعالی آپ کی حفاظت کرے۔
https://twitter.com/MaryamNSharif/status/1301041383403327489
واضح رہے خیبرپختونخوا میں بارشوں نے تباہی مچا رکھی ہے۔ مختلف حادثات میں اب تک 15 سے زائد افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہوچکے ہیں جبکہ کئی گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔