خیبر پختونخواسٹیزن جرنلزم

تورغر: مٹی کا تودہ گرنے سے ایک ہی گھر کے 4 افراد جاں بحق

 

سٹیزن جرنلسٹ رب نواز

ضلع تورغر میں پہاڑی تودہ گرنے کے نتیجے میں ایک ہی گھر کے 4 افراد جابحق جبکہ 2 بچوں کو زندہ نکال لیا گیا ہے۔

مقامی لوگوں کے مطابق واقعہ بدھ کی شب تحصیل جدباء بسی خیل سرئی مٹہ میں پیش آیا جہاں پہاڑی تودہ ایک گھر پر آگرا جس کے نتیجے میں گھر کے مکین ملبے تلے دب گئے۔ ذرائع کے مطابق ملبے سے لاشیں نکالنے کا سلسلہ جاری اب تک چار لاشیں نکال دی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ دو بچوں کو زندہ حالت میں نکال لیا گیا ہے جبکہ افراد کی تلاش جاری ہے۔

مال مویشی 2 بکرا ایک گائے مرگئ جبکہ ایک بینس کو زندہ نکال دیاگیاہے، مکان مالک صالح خان ہے ان کی والدہ بھی مرنے والوں میں شامل ہے۔

تور غر میں گزشتہ مسلسل بارش نے زندگی مفلوج بنا کر رکھ دی ہے۔ ضلعی ہیڈکوارٹر جدبا سے منسلک دونوں اطراف کے مین سڑکیں اس وقت جگہ جگہ لینڈ سلائدنگ کی وجہ بند پڑی ہیں جن میں جدباء سے تھاکوٹ جانیوالی سڑک اور جدباء سے دربند جانیوالی سڑک شامل ہیں۔

اس کے علاؤہ تورغر کے زیادہ تر لنک سڑکیں بارش کے پانی کی وجہ سے جگہ جگہ بہہ چکی ہے یا لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے مکمل طور پر بند ہوچکی ہیں۔ تورغر حسن زئی سے بونیر روڈ بھی سلائڈنگ کی وجہ سے بند ہوچکاہے۔

سڑکوں کی بندش کی وجہ سے لوگ گھروں تک محدود ہوکر رہ گئے ہیں اور اشیائے ضروریہ کی چیزیں پہنچانے کے زمینی راستے مکمل طور پر بند ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ صوبائی حکومت کے پیشگی الرٹ کے باوجود ضلعی انتظامیہ تماشا دیکھنے میں مصروف ہے ابھی تک کسی قسم کی امدادی سرگرمی ضلع بھر میں کہی بھی نظر نہیں آتی۔

دوسری جانب بالاکوٹ کے دریا ئے کنہار میں بھی طغیانی آگئی، جس میں 4 افراد بہہ گئے، ایک کی لاش نکال لی گئی، حویلیاں میں بھی بارش کے باعث دوڑ ندی بپھر گئی جس سے رجوعیہ روڈ کا کچھ حصہ بہہ گیا۔ سڑک ٹوٹنے سے ایبٹ آباد اور حویلیاں کے درمیان رابطہ منقطع ہے۔

بٹگرام میں بارش کے باعث گھر پر پتھر گرنے سے 2 بچیاں زندگی کی بازی ہار گئیں، لاشیں نکال لی گئیں، خوشاب کے علاقے کٹھہ سگرال میں بھی بارش کے باعث گھر کی چھت گر گئی جس سے میاں بیوی جاں بحق ہوگئے۔

بونیر کے تحصیل چغرزی کے علاقے ریال الگرام میں مکان پر تودہ گرنے سے چار افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔ تودہ گرنے سے گھر کے تمام افراد ملبے تلے دب گئے جن میں سے چار افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوئے ہیں۔

یاد رہے آج صبح بونیر کے تحصیل چغرزی کے علاقے ریال الگرام میں مکان پر تودہ گرنے سے چار افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے ہیں۔ تودہ گرنے سے گھر کے تمام افراد ملبے تلے دب گئے جن میں سے چار افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوئے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button