خیبر پختونخوا

ریگی ماڈل ٹاؤن میں سہولیات کا فقدان، علاقہ مکین سڑکوں پرنکل آئے

 

سٹیزن جرنلسٹ شاہ زیب خان

پشاور ریگی ماڈل ٹاون کے مکینوں نے ٹاون میں سہولیات کی عدم دستیابی پر پی ڈی اے کے خلاف تین روزہ احتجاجی دھرنا شروع کیا ہے۔
اس سلسلے میں آج منگل کی صبح کو ریگی ماڈل ٹاون کے رہائشیوں نے احتجاجی طور پر ناصر باغ روڈ کو چند گھنٹوں کے لئے بند رکھا تھا جس کے باعث روڈ پر گزرنے والے افراد کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا لیکن بعد میں روڈ کو کھول دیا گیا۔
اس موقع پر ریگی ریزڈینسی کے صدر اسد عالم نے کہاہے کہ پی ڈی اے ٹاون عوام کو سہولیات دینے میں ناکام ہوچکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہاں ایک اچھی زندگی بسر کرنے کے خواب ساتھ لائے تھے لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے۔
انہوں نے کہاہے کہ ریگی ماڈل ٹاون کے رہائشیوں کا سب سے بڑا مسئلہ بجلی کا ہے اور ہر روز یہاں گھنٹوں تک لوڈشیڈنگ کی جاتی ہیں تاہم بارش کے بعد یہاں پندرہ گھنٹوں تک بجلی غائب رہتی ہے جس سے عوام کا جینا مشکل ہوگیا ہے۔

ریگی ماڈل ٹاون مکینوں کا احتجاج: فوٹو بائے طیب آفریدی

اسد عالم نے بتایا ریگی ماڈل ٹاون میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے جس میں سکول، گیس اور ہسپتال کی عدم دستیابی کے علاوہ گھروں کے سامنے سے گزری کچی سڑکیں ، نکاس آب اور بچوں کے کھیل کھود کے لئے پارکوں کا نا ہونا شامل ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ ٹاون میں خراب سٹریٹ لائٹ اور گھٹیا سیوریج نظام سے رہائشی تنگ آچکے ہیں۔
اس ضمن میں ریگی بچاو تحریک کے صدر علی اکبر افریدی نے بتایا پی ڈی اے کی عدم توجہ کی وجہ سے وہاں پلاٹ خریدنے والے لوگ مایوسی کا شکار ہوئے ہیں کیونکہ پی ڈی اے زون، 1 , 2 , اور 5 کو توجہ نہیں دے رہے۔
وہ کہتے ہیں کہ پی ڈی اے دوسرا پراجیکٹ شروع کرنے کا سوچ رہے ہیں اور اگر انہوں نے دوسرا پراجیکٹ شروع کیا تو ریگی ماڈل ٹاون مزید عدم توجہ کا شکار ہوسکتا ہے ۔
اسد عالم نے بتایا کہ ٹاون میں بجلی گریڈ کا بلڈنگ تیار پڑا ہے لیکن پیسکیو اور پی ڈی اے یہاں گریڈ منتقل نہیں کرنا چاہتے۔
انہوں نے دھمکی دیتے ہوئے پی ڈی اے سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان لوگوں کی مسائل حل کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں ورنہ وہ جی ٹی روڈ کو مکمل طور پر بند کرنے پر مجبور ہوجائنگے اور اگر پھر بھی کوئی شنوائی نہیں ہوئی تو پی ڈی اے دفتر کے سامنے دھرنا شروع کردینگے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button