خیبر پختونخوا

خیبرپختونخوا اسمبلی کو بم سے اڑانے کی دھمکی، ایم پی اے اعصام الدین معطل

 

سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق غنی نے اسمبلی کو بموں سے اڑانے کی دھمکی دینے والے جے یو آئی کے رکن اسمبلی مولانا اعصام الدین کومعطل کرتے ہوئے ایوان سے باہر نکال دیا جبکہ ان کے خلاف مذمتی قرارداد بھی منظورکرلی گئی جس کی اے این پی نے بھی حمایت کی۔

صوبائی اسمبلی کا اجلاس پیر کے روز جب سپیکر مشتاق غنی کی زیر صدارت پانچ دنوں بعد شروع ہوا تو صوبائی وزیر محنت شوکت یوسفزئی نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ قبائلی رکن اعصام الدین نے اسمبلی پر خودکش حملے کی دھمکی دی لیکن سپیکر نے ایکشن نہیں لیا، جمہوریت کیلئے بڑی قربانیاں دی گئی ہیں، یہ عام معاملہ نہیں ایسے افراد کو ٹکٹ کیوں دیے جاتے ہیں؟ ان کی پارٹی کیوں خاموش ہے؟ سیکورٹی فورسز نے قربانیاں دے کر امن قائم کیا۔

اس دوران جے یو آئی و ایم ایم اے ارکان نے ایوان میں شور شرابہ اور ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے قرارداد کی منظوری اور مولانا اعصام الدین کو ایوان سے باہر نکالنے کے احکامات پر عمل درآمد رکوانے کی کوشش کی جو اجلاس میں وقفہ کے باعث ناکام ہوگئی جبکہ بعدازاں جے یو آئی ارکان نے بھی ایوان کی کاروائی کا بائیکاٹ کیا۔جے یو آئی نے مذکورہ کارروائی کو ناجائز جبکہ حکومت نے بالکل جائز قراردے دیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button