خیبر پختونخوا میں انسداد منشیات نارکوٹکس سبسٹانس ایکٹ پاس
خیبر پختونخوا انسداد منشیات نارکوٹکس سبسٹانس ایکٹ پاس کرنے والا ملک کا پہلا صوبہ بن گیا، ایکٹ کے تحت دو مقدمات بھی درج کرلیئے گئے۔
خیبر پختونخوا انسداد منشیات نارکوٹکس سبسٹانس ایکٹ کے تحت صوبے میں پانچ ریجنل ایکسائز پولیس سٹیشنز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔
انسداد منشیات کے تمام مقدمات ایکسائز پولیس سٹیشنز میں درج ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ قانون کے تحت سپیشل کورٹس کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے۔ پشاور اور سوات میں دو سپیشل کورٹس کے قیام کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
قانون کے تحت ایکسائز انسداد منشیات کی کارروائیوں کے مقدمے اپنے ہی پولیس سٹیشنز میں درج کرے گا۔ صوبے میں نارکوٹکس مقدمات کی شنوائی اب ان اسپیشل کورٹس میں ہی ہوگی۔
ایکسائز پولیس سٹیشن میں پشاور میں دو مقدمے درج کرلیئے گئے ہیں، جن میں دو کلو آٹھ سو گرام ہیروئین اور ایک کلو گرام چرس کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔