خیبر پختونخواسٹیزن جرنلزم

لاہور، چھت گرنے سے بونیر کے 3 نوجوان مزدور جاں بحق

سی جے عظمت تنہا

بونیر کے مزدوری کی غرض سے لاہور گئے تین جوان چھت گرنے سے چل بسے۔ ملایوسف چوک یونین کونسل کڑپہ سے تعلق رکھنے والے تین جوان پنجاب سے مرکزی شہر لاہور میں حادثے کا شکار ہو گئے ہیں۔

نمائندہ ٹی این این کے مطابق دو ہفتے پہلے مزدوری کی غرض سے لاہور جانے والے تین نوجوان عظمت علی ولد اجبر خان، آصف ولد گلزار اور افسر علی ولد امیر زادہ رات کو چھت گرنے سے جاں بحق ہوئے۔

مرحومین کے ورثاء کا کہنا ہے کہ حادثہ کل رات طوفانی بارش کی وجہ سے پیش آیا، جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کی لاشیں ابھی تک گاؤں نہیں پہنچیں۔

ورثاء کا کہنا ہے کہ لاشیں لینے مشران گئے ہیں اور کل صبح تک بونیر واپس پہنچ آ جائیں گے، جاں بحق جوانوں کی عمریں تقریباً 26، 27 سال بتائی جا رہی ہیں۔

ورثاء کا یہ بھی کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ یا کسی سیاسی پارٹی کی قیادت کو ابھی تک خبر نہیں بھیجی اب جبکہ مشران لاشیں لانے لاہور پہنچ چکے ہیں تو انتظامیہ اور علاقے کی سیاسی قیادت کو حادثے سے آگاہ کریں گے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button