خیبر پختونخوا

بٹگرام، کرونا وائرس میں مبتلا سابق ضلع ناظم اور ان کی ہمشیرہ کا انتقال

بٹگرام، کرونا وائرس میں مبتلا سابق ضلع ناظم عطاءالرحمن خان اور ان کی ہمشیرہ کا انتقال ہو گیا، مرحومین کی نماز جنازہ آبائی علاقے میں ادا کر دی گئی۔

واضح رہے کہ سابق ضلع ناظم عطاءالرحمن خان ترند عیدالضحیٰ سے قبل کرونا وائرس کا شکار ہوئے تھے جس کے بعد وہ اسلام آباد کے ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے ،ایک ہفتہ قبل مرحوم کے کرونا ٹیسٹ نیگیٹو آئے تھے تاہم کرونا وائرس کے باعث ان کے گردوں کو شدید نقصان پہنچا تھا جس کے باعث وہ اتوار کی شام 11 بجے انتقال کر گئے۔

مرحوم عطاءالرحمن خان ترند اور سابق ناظم عطاءاللہ خان ترند کی ہمشیرہ اور ڈپٹی ڈی ایچ او بٹگرام ڈاکٹر گل شہزاد خان کی والدہ محترمہ بھی کرونا وائرس کا شکار ہوئی تھیں جو ہسپتال میں زیر علاج تھیں، پیر کی صبح مرحومہ کا انتقال ہو گیا۔

عطاء الرحمن خان ترند کی نماز جنازہ بہ روز پیر دن 3 بجے ترند جبکہ ان کی ہمشیرہ کی نماز جنازہ 6 بجے تھاکوٹ میں ادا کر دی گئی۔

یاد رہے کہ مرحوم عطاءالرحمن خان ترند سابق وزیر تعلیم الحاج یوسف خان ترند کے بھتیجے اور وزیر اعلی کے معاون خصوصی تاج محمد خان ترند کے چچازاد بھائی تھے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button