خیبر پختونخوا

سیاحت کے شوقین ہو جائیں ہوشیار! شمالی علاقات جات میں ایک بار پھر خطرے کی گھنٹی بج گئی

خیبرپختونخوا کے شمالی علاقہ جات میں سیاحت بحال ہونے کے بعد دوبارہ کورونا پھیلنے کا خدشہ پیدا ہوا ہے۔ ضلع مانسہرہ کے تفریحی مقامات ناران، شوگران اور کاغان میں ہوٹلوں اور ریسٹورینٹس کے اسٹاف ارکان کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر  کئی ہوٹل اور ریسٹورینٹ سیل کر دیے گئے۔

کاغان ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق اب تک بالاکوٹ،گڑھی حبیب اللہ مہانڈری، شوگران، کاغان اور ناران میں 800 سے زائد سیمپلز لیے گئے ہیں جن میں سے 47 افراد کے کورونا کے ٹیسٹ نتائج مثبت آئے۔

انہوں نے بتایا کہ  47 افراد کے ٹیسٹ مثبت  آنے کی وجہ سے ان علاقوں میں 28 ہوٹلز اور ریسٹورینٹس سیل کر دیے گئے ہیں جب کہ سیمپلنگ کا عمل بدستور جاری رہے گا۔

خیال رہے کہ کئی ماہ کے لاک ڈاؤن کے بعد 8 اگست کو خیبرپختونخوا میں سیاحت کا شعبہ کھول دیا گیا ہے جس کے بعد  صوبے میں سیاحوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

خیبر پختونخوا کے محکمہ سیاحت کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 13 سے 21 اگست تک 6 لاکھ سیاحوں نے خیبر پختونخوا کے بلائی 6 اضلاع میں پہنچے۔

اعداد و شمار کے مطابق سوات میں سب سے زیادہ 3 لاکھ 56 ہزار 400 سیاح آئے جبکہ 65 ہزار 350 سیاحوں نے مانسہرہ کا رخ کیا۔

محکمہ سیاحت کا کہنا ہے کہ لوئر چترال میں 9 ہزار 800 اور لوئر دیر میں 3 ہزار 460 سیاح پہنچے، اپر دیر میں 3 ہزار 389 سیاحوں کی آمد ہوئی۔

محکمہ کا دعویٰ ہے کہ سیاحتی مقامات پر ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کیا جا رہا ہے لیکن مقامی لوگ اس کی تردید کرتے ہیں اور کہتے ہیں حکومت کی جانب سے کوئی خاص عمل درآمد نظر آتا ہے اور نہ سیاحوں کی جانب سے احتیاط برتی جاتی ہے۔

 

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button