پرائیویٹ ایجوکیشن کونسل نے یکم ستمبر کو دھرنے کا اعلان کردیا
پرائیویٹ ایجو کیشن کونسل نے یکم ستمبر کو پشاور میں دھرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہےکہ دھرنے میں پرنسپلز ،اساتذہ کرام ،والدین اور طلباء ہزاروں کی تعداد میں شر کت کریں گے۔
گزشتہ روز پشاور میں کنوینئر پرائیویٹ ایجوکیشن کونسل فضل حسین کی زیر صدا رت ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں سینئر ڈپٹی کنوینئر نورالقدوس ،ڈپٹی کنوینئر مشتاق کاکا خیل ،اقراء تحفظ تعلیم آرگنا ئزیشن کے صوبا ئی صدر گل نبی مو سیٰ زئی ،اقراء تحفظ تعلیم آرگنا ئزیشن ضلع پشاور کے صدر امجد حسین ،ہوپ کے صوبا ئی صدر عقیل رزاق ،پی ایس اے کے صوبا ئی صدر احمد علی درویش ،اپسما کے صوبائی صدر ڈاکٹر ذاکر شاہ ،لائک مائنڈڈ کے صوبائی صدر سلطان محمد سمیت صوبے کے دیگر اضلاع ہری پور ،سوات ،ملا کنڈ ،صوابی ،مردان ،تخت بھائی سمیت دیگر اضلاع کے عہدیداران نے کثیر تعداد میں شر کت کی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اقراء تحفظ تعلیم آرگنا ئزیشن کے صوبائی صدر گل نبی مو سیٰ زئی نے کہا کہ نجی تعلیمی ادارے مزید بند نہیں رکھ سکتے کیونکہ نجی تعلیمی اداروں کی مزید بندش سے بچوں کے مستقبل کو خطرہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پچھلے کئی مہینوں سے نجی تعلیمی ادارے بند ہیں مگر حکومت کو کو ئی پرواہ نہیں جو نجی تعلیمی اداروں کے ساتھ ظلم و زیادتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں کئی بار حکومت کو اپنے مشکلات سے آگاہ کیا مگر وہ ٹھس سے مس نہیں ہو رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ ایجوکیشن کو نسل نے جو دھرنے اعلان کیا ہے اس میں اقراء تحفظ تعلیم آرگنا ئزیشن ،ہوپ ،پی ایس اے سمیت صوبہ بھر کی دیگر تعلیمی تنظیمیں شریک ہوں گی جو حکومت کی نااہلی اور لا پرواہی کا ثبوت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ نجی تعلیمی اداروں کی جانب سے مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا۔
کانفرنس کے شرکاء نے کہا کہ حکومت فوری طور پر نجی تعلیمی ادار ے کھولنے اور درپیش تمام مسائل حل کرنے کا اعلان کر تے ہوئے نجی تعلیمی اداروں کوختم کرنے سے بچائیں ملک بھر میں دیگر شعبے کھولنے کے باوجود بھی حکومت تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان نہیں کرتی جو ظلم و زیادتی ہے۔