خیبر پختونخوا

ہری پور اور نوشہرہ میں فائرنگ، 5 بھائیوں سمیت 10 افراد جاں بحق

ہری پور میں دو گروپوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 5بھائیوں سمیت 6 افراد جبکہ نوشہرہ میں رشتہ اور جائیداد کے تنازعہ پر چار افراد جاں بحق ہوگئے۔ 

ہری پور پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد 3 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے جب کہ دیگر افراد فرار ہو گئے ہیں۔

ڈی پی او پولیس کی بھاری نفری سمیت موقع پر پہنچ گئے، ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں کو قانونی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب نوشہرہ اکبر پورہ کی نواحی علاقے کیمپ کورونا میں لڑکی کے رشتہ اور جائیداد کے تنازعہ پر دومسلح گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔
ملزمان کی اندھا دھن فائرنگ سے ایک راہگیر سمیت چار افراد جابحق تین زخمی ہوگئے۔ نوشہرہ پولیس کے مطابق دونوں گروہ تاریخ کی پیشی پر جارہے تھے کہ آمنا سامنا ہوگیا۔
پولیس موقع پر پہنچ گئی زخمیوں اور جابحق افراد میاں راشد مموریل ہسپتال پبی اور لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کردیا گیا۔
نوشہرہ ایس ایچ او تھانہ اکبرپورہ کے مطابق دونوں گروپ رشتہ دار ہیں، میاں راشد مموریل ہسپتال پبی کے مطابق چار جانبحق کو لایا گیا ہے جبکہ تین شدید زخمیوں کو تشویش ناک حالت میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کر دیا گیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button