سٹیزن جرنلزمقبائلی اضلاع

بجلی بحال کرو، حیدرخیل گاؤں کے مکینوں کا احتجاج

 

سٹییزن جرنلسٹ سکین اللہ داوڑ
شمالی وزیرستان کے گاؤں حیدر خیل کے مکینوں نے بجلی بحال کرنے کےلئے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
بدھ کے روز مظاہرین نے کچھ وقت تک مین میران شاہ بنوں شاہراہ ہر قسم ٹریفک کےلئے بند کی۔
احتجاج کے دوران یوتھ اف وزیرستان سینئر رہنما میروالی واپڈا انتظامیہ نے کئ مہینے گزرنے کے باوجود حیدر خیل کیڑتا کی بجلی بحال نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ واپڈا انتظامیہ کے ساتھ کئی جرگے کئے تاہم ناکام رہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق حیدرخیل گاؤں کو 33 گریڈ سے بجلی دی گئی تھی جو اس وجہ سے کاٹ دی گئی ہے کہ اس پرلوڈ زیادہ ہے لیکن واپڈا کی جانب سے ابھی تک انکو بجلی نہیں ملی۔

حیدرخیل علاقے گاؤں سے تعلق رکھنے والے بیزار نے اس حوالے سے ٹی این این کو بتایا کہ گاؤں میں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے انکوکئی ایک مشکلات کا سامنا ہے، انہوں نے بتایا کہ بجلی بحال کرنے کے لیے متعلقہ حکام سے بار بار ملاقاتیں کیں تاہم کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔

انہوں نے الزام لگایا کہ واپڈا کے کچھ اہلکار نہیں چاہتے کہ یہ مسئلہ حل ہو اس لیے ابھی تک حل نہ ہوسکا۔ بیزار خان نے کہا کہ اس سلسلے میں آج گاؤں لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان کا مسئلہ حل کیا جائے۔

ایک دوسرے نوجوان ہدایت نے ٹی این این کو بتایا کہ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے انکو روزمرہ کے امور سرانجام دینے میں کافی مشکلات درپیش ہے۔ انہوں نے کہا کہ واپڈا والے ٹرانسفارمر لائے ہیں تاہم ابھی تک نہ لگائے جاسکے۔ انہوں نے حکومت اور واپڈا سے مطالبہ کیا کہ انکی بجلی جلد سے جلد بحال کی جائے اور اگر انکا مطالبہ نہ مانا گیا تو وہ اس کے بعد پشاور میں احتجاجی دھرنا دیں گے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button