خیبر پختونخوا

خیبرپختونخوا میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا امکان

 

‎خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لوئردیر، بالاکوٹ، پشاور، نوشہرہ، مردان ایبٹ آباد، کوہستان، شانگلہ، سوات اور بونیر میں گزشتہ تیز بارش ہوئی جس کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں مزید بارش کا امکان ظاہرکیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملاکنڈ، ہزارہ ،پشاور ،مردان اور کوہاٹ ڈویژن میں بارش کا امکان ہے اور بارش کا یہ سلسلہ جمعے کے روز تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔

موسمیات کے مطابق تیز بارشوں کے باعث صوبے کےحساس اضلاع میں فلیش فلڈنگ اوراربن فلڈنگ کاخدشہ ہے۔ سیلاب کے خطرے کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیوں اور متعلقہ اداروں کو مراسلہ بھی جاری کر دیا ہے۔

‎مراسلے میں تیز بارشوں کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایات کی گئی ہے۔ پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ تمام ضلعی انتظامیہ،ریسیکیو 1122اور متعلقہ اداروں کوضروری ہدایات جاری کر دی گئی۔

پی ڈی ایم اے نے سیاحوں کو ہدایات کی ہے دوران سفر احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع پی ڈی ایم اے کے ھیلپ لائن 1700 پر دے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button