خیبر پختونخوا

‘اکیلے بازار آنے پر پابندی خواتین کے حقوق کی خلاف ورزی ہے’

خیبر پختونخوا وومن کمیشن نے ہنگو کے دوآبہ بازار میں اکیلی خواتین کے آنے پر پابندی کے معاملے کا نوٹس لے لیا۔

وومن کمیشن نے ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او ہنگو کو مراسلہ ارسال کر دیا جس میں کہا گیا ہے کہ اکیلے بازار آنے پر پابندی خواتین کے حقوق کی خلاف ورزی ہے، خواتین کا تحفظ اداروں کی ذمہ داری ہے۔

مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ دوآبہ پاسبان کے فیصلے پر نوٹس لیا جائے اور متعلقہ فورم کے خلاف ایکشن لیا جائے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز داآبہ بازار میں خواتین کے اکیلے خرید و فروخت پر پابندی لگا دی گئی تھی، یہ پابندی پاسبان دوآبہ نامی سیاسی اور کاروباری افراد کی تنظیم نے لگائی تھی۔

مشران نے واضح کیا تھا کہ بغیر محرم کے خواتین کو سودا سلف دینے والے دکاندار کو جرمانہ کے ساتھ ساتھ ایک ہفتے تک دکان بھی سیل کی جائے گی، بار بار خلاف ورزی کرنے پر دکاندار کو بے دخل کیا جائے گا اور کسی بھی دکان میں پردہ آویزاں نہیں ہو گا۔

تاہم ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نوٹس لئے جانے پر بعدازاں تنظیم نے تحری طور پر معافی مانگ لی تھی اور یہ پابندی اٹھا دی گئی تھی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button