افغانستانبین الاقوامی

افغان فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپ میں 3 جنگجو مارے گئے

 افغانستان میں سیکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں تین جنگجو ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبہ پروان کے ضلع سیا گورد میں طالبان کے ایک گروپ نے سیکیورٹی فورسز کی چوکیوں پر حملے کی کوشش کی تاہم فورسز نے یہ کوشش ناکام بنا دی۔

اس موقع پر جھڑپ میں تین جنگجو ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ طالبان کی جانب سے فوری طور پر اس بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button