خیبر پختونخوا
نوشہرہ، باپ بیٹا دریائے کابل میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے
نوشہرہ کے علاقہ خیر آباد کے مقام پر دو افراد نہاتے ہوئے دریائے کابل میں ڈوب گئے، ریسکیو زرائع کے مطابق ڈوبنے والے دونوں افراد آپس میں باپ بیٹے ہیں۔
نمائندہ تی این این کے مطابق پشاور سے سیر و تفریخ کے لیے آئے ہوئے باپ بیٹا دریائے کابل میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق چودہ سالہ عابد علی اور پینتیس سالہ امجد علی کا تعلق پشاور سے ہے اور خیر آباد کے مقام پر سیر و تفریخ کے لیے آئے ہوئے تھے، دریا میں نہاتے ہوئے دونوں باپ بیٹے دریا کے بے رحم موجوں کی نذر ہو گئے۔
اس وقت ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کے ماہر غوطہ خوروں کی جانب سے دونوں باپ بیٹے کی تلاش جاری ہے۔