خیبر پختونخوا

پشاور میں نان بائیوں کا مطالبات کے حق میں احتجاج

 

پشاور میں نانبائی ایسوسی ایشن اپنے مطالبات کے حق میں سڑکوں پر نکل آئے۔ احتجاج میں کثیر تعداد میں نانبائیوں نے شرکت کی، احتجاج کے دوران نان بائیوں نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ روٹی کی قیمتوں میں اضافہ کیا جائے، ان کا کہنا تھا کہ آٹا مہنگا ہوگیا لیکن روٹی سستی ہے، انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے دور میں سستی روٹی نہیں فروخت کر سکتے، انتظامیہ کی جانب سے 150 گرام روٹی کی قیمت پندرہ روپے جبکہ سو گرام کی دس روپے مقرر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلے 85 کلوگرام آٹا بوری کی قیمت پانچ ہزار دو سو روپے تھی، اب 85 کلوگرام آٹے کی بوری میں ایک ہزار روپے کا اضافہ ہوا، انہوں نے کہا کہ حکومت آٹا سستا کریں ہم روٹی سستی فروخت کرینگے۔ مظاہرین نے کہا کہ نانبائیوں کا معاشی قتل عام بند کیا جائے۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button