خیبر پختونخوا

لکی مروت میں پولیو اہلکار کا اغوا اور فرار کا ڈرامائی سین

لکی مروت میں نامعلوم اغواکاروں نے پولیو اہلکار کو اغوا کرلیا تاہم مقامی رضاکار کمیٹی کی کوششوں سے اہلکار اغواکاروں کے چنگل سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

مقامی زرایع کے مطابق سرائے نورنگ میں اغواکاروں نے پولیو ورکر کو اغوا کرنے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کرنے کی کوشش کی تاہم مغوی نے مقامی لشکر چغہ پارٹی کو کسی طریقے سے اطلاع کردی۔

اطلاع ملنے کے بعد چغہ پارٹی کے درجنوں مسلح افراد نے اغواکاروں کا پیچھا کیا اور ان کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ کیا۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران مغوی پولیو اہلکار اغواکاروں کے چنگل سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تاہم اغواکار ہاتھ نہ لگے اور اپنی موٹرسائکل چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

اغوائیگی کی اطلاع پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے اور تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button