بین الاقوامیخیبر پختونخوا

‘متحدہ عرب امارات کا اسرائیل کے ساتھ امن معاہدہ مکہ اور مدینہ پر قبضے کی سازش ہے’

متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدہ نہیں ہوا ہے بلکہ یہ ڈونلڈ ٹرمپ کی ایما پر اسرائیل کو تسلیم کرنے کی سازش اور امریکہ ڈیل آف دی سینچری کا حصہ ہے۔

یہ باتیں جماعت اسلامی کے لکی مروت کے ضلعی امیر عزیزاللہ خان نے ایک پریس کانفرنس میں کہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ درآصل مکہ اور مدینہ پر اسرائیلی قبضے کی سازش ہے اور یہ امت مسلمہ کے مشترکہ موقف کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کے مسلمان فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور فلسطین پر اسرائیلی قبضے کی تادم آخر مخالفت کریں گے۔

جماعت اسلامی کے مقامی رہنما کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی اور برائے نام امن معاہدہ امریکہ کے دباؤ اور ایما پر کیا ہے اور یہ امریکہ کی ڈیل آف سنچری کا حصہ اور بہت بڑی سازش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ہر محاذ پر ڈٹ کر اس معاہدے کے خلاف آواز بلند کرے گی

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button