خیبر پختونخوا

پشاور کے عبدالقدیر نجفی جنہوں نے پاکستان کو بنتے دیکھا ہے

 

آفتاب مومند 

پاکستان کی آزادی کیلئےلاکھوں افرادنےقربانیاں دی ہیں، کئی افراد نے اپنی جانیں گنوائیں جبکہ کچھ نے اپنے پیاروں کو کھوکر اس پاک وطن کو حاصل کیا ہے۔ کئی افرادنے تحریک آزادی میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جن میں سے زیادہ تر آج ہماری آنکھوں سے اوجھل ہوگئے ہیں تاہم کچھ افراد ابھی بھی حیات ہیں۔ قربانیاں دینےوالوں میں 2020میں بہت کم ایسےلوگ ملتےہیں جوآج بھی حیات ہیں اورآزادی پاکستان سےقبل اوردوران آزادی کی تاریخی قربانیاں، جدوجہدودرپیش مشکلات کے لمحات انکےدلوں وذہنوں پہ بالکل اسی طرح نقش ہے۔

آزادی تحریک میں حصہ لینےوالوں میں سے پشاورسےتعلق رکھنےوالےایک ریٹایئرڈپروفیسرعبدالقدیرنجفی بھی ہیں۔87سالہ عبدالقدیرنجفی اس زمانےمیں محض 14سالہ طالبعلم تھے جب آزادی پاکستان کیلئےتحریک چل رہی تھی۔اپنےآنکھوں سےکئی دردناک واقعات دیکھنےوالےعبدالقدیرکہتےہیں کہ اس زمانےمیں انکاجذبہ وجوش تاریخی تھا۔ایک طرف طالبعلم تھااوردوسری طرف وہ آزادی کیلئےلڑرہےتھے۔اس زمانےمیں مسلم لیگ کاحصہ بنےتھے۔قیام پاکستان کی ہرجدوجہد میں پیش پیش رہنے والے اور پاکستان کو اپنی آنکھوں سے بنتے دیکھنے والےنجفی بابا کا کہنا ہے کہ وہ لمحات یادگاری تھےجب انہوں نےلاہورجاکرقائداعظم محمدعلی جناح اپنےآنکھوں سے دیکھا، انہوں نے بتایا کہ جس دن پاکستان آزاد ہواانکوبالکل یقین نہیں آرہاتھاکہ انکوآزادی ملی تاہم ہرجگہ خوشی ونغمےوہ سن ودیکھ رہاتھا۔
تحریک آزادی میں قائد اعظم کے کے شانہ بہ شانہ رہنے والے بزرگ محب الوطن شہری عبدالقدیر نجفی کا کہنا ہے کہ قائد کے ساتھ مل کر پاکستان حاصل کرنے کی خوشی اپنی جگہ ناقابل فراموش ہے مگر وہ یادگار دن زندگی بھرنہیں بھلایا جاسکتا۔
14 اگست 1947 کو محنت اور کوششوں کے بعد قائد ملت نےعلامہ اقبال کے خواب کو شرمندہ تعبیرکر کے مسلمانوں کو ہندوستان سے الگ کیاتھایہ سب کچھ انکےآنکھوں کادیکھاحال ہےتاہم اس بات پرانکوتشویش ضرورہےکہ جس مقصدکیلئےپاکستان آزادہواآج 73سال بعدبھی وہ عملا اعمال نہیں دیکھ رہا۔

عبدالقدیرنےآزادی پاکستان کےکچھ عرصہ بعدتعلیم کاشعبہ اپنایا اور آجکل وہ ایک ریٹایئرڈ پروفیسرہیں۔تعیلمی شعبےمیں خدمات انجام دیتےہوئےوہ کئی ایسے کتابوں کےمصنف ہیں جونوجوانوں کیلئےملک وقوم کی خدمت کیلئےمشعل راہ ہیں اورملکی تاریخ سےبھری پڑی ہیں۔نوجوانوں کوپیغام دیتےہوئےوہ خواہش رکھتےہیں کہ انکےبزرگوں نےاس عظیم دھرتی کیلئےبڑی جدوجہدکرکےمثالی قربانیاں دی ہیں لہذاوہ محنت ولگن سےکام کرکے پاکستان کواپنےپاوں پرکھڑاکراکےدنیابھرمیں وطن عزیزکانام روشن کریں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button