کرنٹ لگا کربچے کے جن اتارنے والا جعلی پیرگرفتار
پشاور پولیس نے کرنٹ لگا کر بچے کے جن اتارنے والے جعلی پیر کو گرفتار کرلیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک روز قبل ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک شخص بچے پر تشدد کرتے اور کرنٹ لگاتا نظر آرہا تھا، مذکورہ شخص کا دعویٰ تھا کہ وہ بچے کے جن اتار رہا تھا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین نے مذکورہ شخص کی گرفتار ی کا مطالبہ کیا اور انہوں نے حکام بالا سے مذکورہ شخص کے سخت کارروائی کرنے کا کہا تھا۔ پولیس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اطلاع دی کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں بچے پر تشدد کرنے اور کرنٹ لگانے والے شخص کو نشاندہی کے بعد گرفتار کرلیا گیا۔
کرنٹ لگا کر بچوں کے جن نکالنے والا جعلی پیر گرفتار
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی جعلی پیر کی ویڈیو کے بعد پشاور پولیس نے اچینی بالا کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے جعلی پیر محمد اللہ ولد قدرت اللہ کو گرفتارکر لیا،
ایف آئی آر درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے.@Aadiiroy pic.twitter.com/mEqfLm6ODx
— Capital City Police Peshawar (@PeshawarCCPO) August 9, 2020
خیبرپختونخوا پولیس ترجمان کے مطابق ’پشاور پولیس نے اچینی بالا کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے جعلی پیر کو گرفتار کیا جس کی شناخت محمد اللہ ولد قدرت اللہ کے نام سے ہوئی‘۔
پولیس حکام کے مطابق مذکورہ شخص خود کو پیر ظاہر کر کے لوگوں کے جن اتارتا تھا، وہ پڑھائی کے ساتھ متاثرہ شخص کو تشدد کا نشانہ بناتا اور اُس کو کرنٹ لگاتا تھا۔ ترجمان کے پی پولیس کے مطابق جعلی پیر کو گرفتار کر کے اُس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ کیس کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔