خیبر پختونخوا

نوشہرہ میں ہندو برادری کے زیراہتمام یوم استحصال ریلی

 

نوشہرہ میں ہندو برادری کی جانب سے یوم استحصال ریلی نکالی گئی، ریلی شمع چوک سے نکالی گئی اور شوبرا چوک میں جلسے کی شکل اختیار کی۔

ریلی کے شرکاء نے پاکستان زندہ باد اور مودی مردہ باد کے نعرے لگائے۔ ان کا کہنا تھا کہ مودی سرکار کشمیر پر ظلم بند کرے، کشمیر پاکستان کا حصہ ہے اور حصہ رہے گا۔

ہندو برادری کے افراد کا کہنا تھا کہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے ظلم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

ہندو برادری نے پاک فوج زندہ بعد کے فلگ شگاف نعرے لگوائے، ریلی کے شرکاء کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ کشمیریوں کے حق میں آواز اٹھائی اور یہ کہ اقوام متحدہ کشمیر میں جاری ظلم روکے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button