خیبر پختونخوا

خیبرپختونخوا: کورونا سے جاں بحق ہونے والے طبی عملے کو شہداء پیکیج دینے کا فیصلہ

خیبر پختونخواحکومت نے کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے سرکاری ہسپتالوں کے ڈاکٹروں ، نرسز ، پیرا میڈیکل کو شہدا پیکیج دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

صوبائی حکومت نے شہدا پیکیج دینے کے لئے خصوصی کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے جبکہ پشاور سمیت صوبے بھر میں کورونا سے جاں بحق ہونے والے ڈاکٹرز ، پیرا میڈیکل ، نرسز ، کے بارے میں سفارشات حکومت کو پیش کرینگے پرائیویٹ ہسپتالوں کے نرسز ، ڈاکٹرز کو اس سے خارج کیا گیا ہے۔

ایسے ہیلتھ ورکرز جو کہ دوران ڈیوٹی جاں بحق ہو ئے ہو یا مریضوں کے علاج پر مامور تھے اور مرض کا شکار ہو کر جاں بحق ہوئے ہیں شہدا پیکیج میں نقد امداد کے علاوہ پلاٹ، خاندان کو 7 سال کی عمر تک مکمل تنخواہ ،میڈیکل و ڈینٹل کالجوں میں بچوں کاکوٹہ ، پھر ملازمت کا تحفظ شامل ہیں۔ خیبر پختونخوا میں کورونا سے 19ڈاکٹرز ، نرسز ، پیرا میڈیکل وفات ہوئے ہیں۔

دوسری جانب ملک میں کورونا سے مزید 21 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 6030 ہوگئی ہے جب کہ مزید نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 281541 تک جاپہنچی ہے۔

اب تک پنجاب میں 2157 ، سندھ میں 2245 اور خیبر پختونخوا میں 1215 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ اسلام آباد میں 167، بلوچستان میں 136، گلگت بلتستان میں 55 اور آزاد کشمیر میں 55 افراد کا انتقال ہوا ہے۔

بدھ کے روز ملک بھر سے کورونا کے مزید 695 کیسز اور 21 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن میں سندھ سے 357 کیسز اور 14 ہلاکتیں، پنجاب سے 235 کیسز 4 ہلاکتیں، خیبر پختونخوا سے 35 کیسز اور 2 اموات، اسلام آباد 27 کیسز، گلگت 20 کیسز اور آزاد کشمیر سے 8 کیسز ایک ہلاکت اور بلوچستان سے 13 کیسز سامنے آئے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button