خیبر پختونخوا

کورونا وباء اور سیاحت، خیبر پختونخوا کو 53 ارب روپے کا نقصان

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے صوبے کو 53 ارب روپے کا نقصان پہنچا ہے، صورتحال قابو میں رہی تو ہفتہ دس دنوں میں سیاحت کو کھول دیں گے۔

سیدوشریف میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ محمود خان کا کہنا تھا کہ سوات میں جنگلات کی غیر قانونی کٹائی کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی اور امسال مزید ایک ارب درخت لگائے جائیں گے۔

ان کاکہنا تھا کہ لا ک ڈاؤن کے حوالے سے وزیر اعظم عمران خان کی پالیسی بہت کامیا ب رہی ہے جس کے دور رس نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت سوات ایکسپریس وے کیلئے 19 ارب روپے دے رہی ہے جس پر بہت جلد کام شروع کر دیا جائے گا جس سے یہاں کی سیاحت کے فروغ میں مدد ملے گی۔

محمود خان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے رقم سالانہ ترقیاتی بجٹ سے فراہم کی گئی ہےجس سے ترقیاتی کاموں میں تاخیر پیدا ہو سکتی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button