دیربالا: نمازجنازہ کے دوران فائرنگ، سات افراد جاں بحق
دیربالا میں نمازجنازہ کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں سات افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ جمعرات کی صبح کو پیش آیا جہاں علاقہ چیراگلٸ برہ بانڈہ میں نمازہ جنازہ کے دوران دو فریقین ميرداد ملک اور سعيد غفور کے مابین فاٸرنگ ہوٸی جس میں سات افراد جاں بحق پانچ زخمی ہوگئے۔
مقامی ذرائع کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں ایک فریق سے 6 جبکہ دوسرے سے 1 شخص جاں بحق ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق زخمیوں میں عام افراد بھی شامل ہے جو نماز جنازہ میں شرکت کے لیے آئے تھے، زخمیوں کو علاج کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال دیر منتقل کردیا گیا ہے۔
جاں بحق افراد میں سعید غنی، احسان، سلطنت، روز امین، محمد رازق، عبد الرحیم اور معاذ جبکہ زخمی افراد میں یارزمین، فضل وہاب، عثمان، عمران اور لعل زادہ شامل ہیں۔
مقامی زراٸع کے مطابق دو فریقین کے مابین جنگل کا تنازعہ چلا آرہا تھا دونوں فریقین کا آمنا سامنا جنازے میں ہوا اور تلخ کلامی کے بعد فاٸرنگ ہوٸی۔