خیبر پختونخوافاٹا انضمام

”گستاخ رسول کی سزا صرف موت ہے” خالد کے حق میں احتجاجی ریلی

پشاور کے مقامی عدالت میں ایک شخص کو قتل کرنے والے نوجوان کے حق میں ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ اہلسنت والجماعت کے زیر اہتمام گرفتار ملزم خالد کے حق میں ریلی ہوئی، ریلی کی قیادت مولانا معراج الدین سرقانی نے کی۔

ریلی کے شرکاء نے اسمبلی چوک میں جی ٹی روڈ پر ملزم خالد کے حق میں نعرے بازی کی۔

اس دوران مولانا معراج الدین سرقانی کا کہنا تھا کہ گستاخ رسول کی سزا صرف موت ہے، خالد قاتل نہیں بلکہ مجاہد ہے جس نے رسول کے گستاخ کو انجام تک پہنچایا۔ یاد رہے گزشتہ روز خالد نامی نوجوان نے سیشن جج شوکت علی کی عدالت میں توہین مذہب کے مبینہ ملزم کو جج کے سامنے گولی مارکرقتل کردیا گیا تھا، بعد ازاں پولیس نے خالد کو گرفتارکرلیا تھا۔

ریلی کے دوران مولانا معراج الدین سرقانی کا کہنا تھا کہ خالد ہمارا غازی ہے اور اس نوجوان کے لیے ہم پھولوں کے ہار لے کر آئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت وقت گستاخ رسول کی سزا کے قانون میں کمزوریوں کو دور کرے، ہم سب علماء غازی خالد کے ساتھ ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button