خیبر پختونخوا

خیبرپختونخوا: دینی مدارس میں بھی کھیلوں کے منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ

 

حکومت نے دینی مدارس میں بھی کھیلوں کے منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے پہلے مرحلے میں جامعہ دارالعلوم حقانیہ نوشہرہ میں طلباء کے لیے بیڈمنٹن کورٹ کی تعمیر شروع کردی گئی ہے۔

خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کو جدید سہولیات کی فراہمی کے لیے نئے مالی سال کے بجٹ میں خطیر فنڈز مختص کیے ہیں اس کے ساتھ ہی وزیراعلی خیبرپختونخوا کی ہدایت پر صوبے میں دینی مدارس کے طلباء کو بھی کھیلوں کی سرگرمیاں فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جامعہ دارالعلوم حقانیہ نوشہرہ میں بیڈمنٹں کورٹ بنایا جارہاہے۔

محکمہ کھیل خیبر پختونخوا کی طرف بیڈمنٹن کورٹ کی تعمیر تیزی سے جاری ہے، اس حوالے سے سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے ذرائع نے بتایا کہ صوبے میں دینی مدارس کے حوالے سے سروے کیا جارہا ہے اور دینی مدارس کے منتظمین کی مشاورت سے وہاں کھیلوں کی سہولیات مہیا کی جائیں گی۔

ڈی جی اسپورٹس اسفندیار خٹک کا کہنا ہے کہ حکومت کی کوشش ہے کہ پورے صوبے میں کھیلوں کی سہولیات فراہم کی جائیں، کھلاڑیوں کے ساتھ طلباء اور طالبات کو بھی کھیلوں کی سہولیات فراہم کررہے ہیں وزیراعلی محمود خان کی ہدایت پر دینی مدارس میں کھیلوں کی سہولیات کے مںصوبے شروع کیے جارہے ہیں، جامعہ دارالعلوم حقانیہ نوشہرہ میں بیڈمنٹن کورٹ کی تعمیر شروع کردی گئی ہے جس پر 93 لاکھ روپے لاگت آرہی ہے اور اسی طرح جس دارالعلوم میں جگہ کی گنجائش ہوگی وہاں سپورٹس ڈائریکٹریٹ کھیلوں کی سہولت فراہم کرے گی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button