خیبر پختونخوا
آئی جی کے پی پر حملے کی منصوبہ بندی
آئی جی خیبرپختونخوا ثناء اللہ عباسی پر حملےکی منصوبہ بندی کی رپورٹ آنے کے بعد سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی سپیشل انفارمیشن رپورٹ آئی جی خیبرپختون خوا کوبھجوادی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ کالعدم جماعت الاحرار کے دہشت گرد آئی جی خیبرپختونخوا پر ان کے آفس میں حملے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔
آئی جی خیبرپختونخوا پرحملےکی منصوبہ بندی کی رپورٹ سامنے آنےکے بعد ان کی سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔
سی ٹی ڈی کی جانب سے یہ وارننگ 23 جولائی کو جاری کی گئی تھی۔