بین الاقوامی

کورونا وائرس: مسجد نبوی میں بچوں کے داخلے پرپابندی عائد

کورونا وائرس کے پیش نظر مسجد نبویﷺ میں بچوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ مسجد نبویﷺ کی انتظامیہ کے مطابق کورونا کی وجہ سے بچوں کو مسجد نبوی اوراس کے صحنوں میں داخل ہونے پرپابندی عائد کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ اشیاء خرد و نوش اور مشروبات لے کر مسجد میں داخلے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے مگر صرف پینے کا پانی ہر شخص کے لیے اپنے ساتھ لانے کی اجازت ہے۔

یاد رہے سعودی عرب کے دوسرے شہروں کی مساجد میں بھی نماز کی باجماعت ادائیگی شروع ہو گئی ہے لیکن مسجد الحرام کو اب تک عام نمازیوں کے لیے نہیں کھولا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر سعودی حکومت نے پورے ملک میں لاک ڈاؤن کرتے ہوئے خانہ کعبہ اور مسجد نبوی ﷺ سمیت تمام مساجد میں باجماعت نمازوں کی ادائیگی اور نمازیوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی تھی۔

سعودی حکومت نے 31 مئی سے لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر کے ساتھ دفاتر کھولنے کی اجازت دی ہے جب کہ سعودی حکومت نے ملک بھر کی 90 ہزار مساجد میں جراثیم کش سپرے بھی کروائے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button