عید پر کمراٹ، لڑم اور بن شاہی جانے والے سیاح دیر لوئر سے آگے نہیں بڑھ سکیں گے
لوئر دیر انتظامیہ نے کورونا وائرس کے پیش نظر عید الاضحیٰ کے موقع پر سیاحتی مقامات پر سیاحوں کی امدورفت پر پابندی عائد کردی۔ انتظامیہ نے کمراٹ، لڑم، بن شاہی اور دیگر سیاحتی مقامات کو سیاحوں کو کسی بھی صورت جانے کی اجازت نہ دینے کی ہدایات جاری کردی ہے۔
ضلع کونسل ہال میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر لوئر دیر سعادت خان نے کہا کہ عید کے موقع پر لوئر اور اپر دیر میں سیاحتی مقامات کے سیاح براستہ لوئر دیر آتے ہیں تو اس ضمن میں تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کردی گئی ہے کہ سیاحوں کی گاڑیوں کو کسی بھی صورت آگے نہ جانے دیا جائے اور خصوصی طور پر سرکاری نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کو بھی اجازت نہ دی جائے۔
اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر، ایڈیشنل اے سی، تمام ٹی ایم اوز کے علاوہ تاجر تنظیموں کے عہدیدار اور علاقے کے علما کرام بھی موجود تھے۔
اس موقع پر ڈی سی نے کہا کہ عید قرباں کے موقع پر ضلع میں کالعدم تنظیموں پر قربانی کی کھالیں جمع کرنے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔
ڈپٹی کمشنر سعات حسن نےعوام پر زور دیا کہ عید قربان کے موقع پر اجتماعی قربانی کی حوصلہ افزائی کی جائے اور مختلف تنظیمیں اجتماعی قربانی کا اہتمام کرے۔
انھوں نے ٹی ایم اوز کو ہدایت کی وہ عید الاضحی کے موقع پر عوام کو پینے کے پانی کی فراہمی یقینی بنائے اور قر بانی کی الائشیں دریا ئے پنجکوڑہ میں کسی کو ڈالنے کی اجازت نہ دی جائے۔ اگر کسی نے دریا ئے پنجکوڑہ میں الا ئشیں ڈالی تو ان کے کلاف سخت قانونی کار وائی کی جائیگی۔
ڈپٹی کمشنر سعادت حسن نے ہدایت کی کہ لوئر دیر کے 7 مو یشی منڈیوں میں جرا ثیم کش سپرے کر ایا جائے اور مویشی منڈیوں میں ماسک اور سنیٹا ئزر کا استعمال یقینی بناکر حفاظتی انتظامات پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے