خیبر پختونخوا

کاغان میں ایک دوسرے کو پسند کرنے والے لڑکا اور لڑکی غیرت کے نام پرقتل

ضلع مانسہرہ کی وادی کاغان میں ایک دوسرے کو پسند کرنے والے لڑکی اور لڑکے کو پراسرار طور پر قتل کردیا گیا ہے۔
گزشتہ روز تھانہ کاغان کی حدود پٹیاں جرید کے مقام سے جواں سالہ دوشیزہ اور نوجوان کی نعشیں برآمد ہوئی تھیں،جنہیں مبینہ طور پرغیرت کے نام پرقتل کیا گیا پولیس نے مقتولین کے والدین سمیت پانچ افراد کے خلاف زیر دفعہ109۔114۔311۔302مقدمہ درج کرلیا۔
پولیس تھانہ کاغان کے مطابق گزشتہ روز پٹیاں جرید کے مقام سے دو نعشیں ملیں جن کی شناخت مسماة(ل)اورعارف کے نام سے ہوئی, دونوں کی نعشوں کو قبضہ میں لے کرپوسٹم کے بعد پانچ افراد جن میں شاہد ولد علی بہادر ساکن ہریپور,زرین تاج زوجہ شاہد,شاہد خان ولد محمدجی ساکن پٹیاں جرید, زاہدہ پروین زوجہ محمدعارف, عارف خان ولد عبدالغنی ساکن پٹیاں جرید شامل ہیں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ مقتولین عامر اور لائبہ بی بی ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے اور شادی کرنا چاہتے تھے۔ مقتولہ مسماۃ (ل) گزشتہ 2 ماہ سے اپنی والدہ کے ہمراہ اپنے ماموں کے گھر پٹیاں جرید میں رہائش پذیر تھی۔ مورخہ 20 اور 21 جولائ کی درمیانی شب مقتولین عامر اور مسماۃ (ل) کو ایک کمرہ میں موجود پاکر مسمی شاہد خان ولد محمد جی نے مقتول عامر اور مقتولہ مسماۃ (ل) کے والدین کی رضا مندی سے غیرت کے نام پر قتل کردیا ہے۔

ڈی پی او مانسہرہ صادق بلوچ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ڈی پی او سرکل بالاکوٹ مراد خان اور ایس ایچ او تھانہ کاغان واجد علی کو مقدمہ میں نامزد ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کی ہدایت کی جس پر ایس ایچ او تھانہ کاغان نے ہمراہ نفری پولیس کے کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ میں نامزد 3 ملزمان شاہد ولد علی بہادر، عارف خان ولد عبدالغنی اور شاہد ولد محمد جی کو گرفتار کر لیا جبکہ باقی 2 ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس کا مختلف مقامات پر چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ مقدمہ میں گرفتار ملزمان کو مزید حراست کے لئے آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button