خیبر پختونخوا

خیبرپختونخوا میں پلاسٹک ویسٹ سے ایل پی جی تیارکرنے کے پہلے منصوبے کا آغاز

خیبرپختونخوا حکومت نے پلاسٹک ویسٹ سے ایل پی جی تیار کرنے کے پہلے منصوبے کاآغاز کردیا،محکمہ سائنس اینڈٹیکنالوجی نے رنگ روڈ ہزار خوانی کے مقام پر پلانٹ لگا دیا۔

گرینوویشن پائلٹ پلانٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معاون اطلاعات و بلدیات کامران بنگش نے کہا کہ ہمارے لیے پلاسٹک بیگز کا ایشو ایک چیلج ہے۔ پلاسٹک بیگز پر 100 فیصد قابو پانا مشکل ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی تعاون سے پلاسٹک بیگز کا استعمال کم کیا جا سکتا ہے۔ گرینوویشن پلانٹ سے میونسپل سروسز کی فراہمی میں بہتری آئے گی۔

معاون اطلاعات وبلدیات نے مزید کہا کہ 200 ٹن کچرے سے توانائی بنانے کا عمل انتہائی قابل تعریف ہے، صحتمند و تواناخیبر پختونخوا بنا رہے ہیں۔

اس موقع پر پراجیکٹ انچارج نے کہاکہ پلانٹ میں 100 کلو پلاسٹک ویسٹ سے 60 کلوگیس بن سکے گی ،پلاسٹک ویسٹ سے ایل پی جی تیار کرنے کاتمام ترعمل ماحول دوست ہوگا،پراجیکٹ انچارج کاکہناہے کہ اس عمل کے دوران کسی بھی قسم کی مضرصحت گیس کااخراج نہیں ہوگا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button