خیبر پختونخوا

ٹک ٹاک سٹار صندل خٹک کا فائر سیفٹی کے حوالے سے عوام کو مفید مشورے

 

سٹیزن جرنلسٹ ابرار خٹک

ٹک ٹاک سٹار صندل خٹک نے فائر سیفٹی کے مہم کے حوالے سے فائر پروٹیکشن اینڈ سیفٹی سلوشنز پشاور کا دورہ کیا۔ٹک ٹاک سٹار صندل خٹک کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انسانی زندگی کیلئےسیفٹی انتہائی لازم ہے۔گھروں، بازاروں اور باقی جگہوں پر انسانی تحفظ کیلئے سیفٹی کےحوالےسےبہترین اقدامات ہونے چاہئے۔

صندل خٹک نےکہاکہ فائرسیفٹی کیلئےبھی فائرسیفٹی کاسامان اپنےگھروں، دفاتر، سکولز، کالجز،ہسپتال، ہاسٹلوں ودیگرمقامات پررکھنے چاہیئےجیساکہ آجکل آگ لگنےجیسےواقعات میں اضافہ ہوتاجارہاہے لہذا فرسٹ ایڈ باکس اور آگ بھجانے کاسامان اپنےساتھ رکھ کرفوری استعمال میں لاکربروقت کاروائی سےبڑےحادثات سےہم بچ سکتےہیں۔اسلئےضروری ہےکہ فائراسٹینگویشر، فائرسیفٹی بال، فرسٹ ایڈباکس جیساسامان ہرگھر، دکان، دفاتر، ہوٹلزمیں موجود ہوناچاہیئے۔کسی بھی ایمرجنسی آنے کی صورت میں ابتدائی امدادی کاروائی میں یہ سامان بھی انتہائی کارآمد ثابت ہوسکتاہے۔

انہوں نے کہا کہ آجکل کےدورمیں ہرجگہ سی سی ٹی وی کیمرازکااستعمال اورتنصیب انتہائی لازمی ہےتاکہ ہمارےگھرودیگرمقامات محفوظ ہو۔ چونکہ مردنوکری، کاروبار،مزدوری یاکسی بھی کاموں کی غرض سےگھرسےباہرہوتےہیں اورخواتین گھروں میں چونکہ ہروقت موجودرہتی ہیں لہذا یہ بہت ضروری ہےکہ اپنےگھروں کومحفوظ بنالیاجائے۔صندل خٹک کاکہناتھاکہ آجکل چونکہ جدیدٹیکنالوجی کادورہےلہذا اس سےمستفید ہوکرہمیں خودکومحفوظ بناناچاہیئےحکومت کی ذمہ داری کیساتھ  ساتھ ہمیں خودکی تحفظ کیلئےبھی اقدامات لینےپڑیں گے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button