خیبر پختونخوا
لوئردیر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ: عوام نے دیرتیمرگرہ شاہراہ بند کرنے کی دھمکی دے دی
لوئردیر کے علاقے طورمنگ میں 2 فیڈر پر بجلی کی ناروا و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج کا سلسلہ جاری ہے جس سے علاقے کے عوام نے بطور احتجاج دیر تیمرگرہ شاہراہ بند کرنے کی دھمکی دیدی۔
لوئردیر کے طورمنگ 2 فیڈر پر بجلی کے کم وولٹیج اور ناروا لوڈشیڈنگ سے برقی الات مکمل بند پڑے ہیں طورمنگ ٹو فیڈر سے منسلک علاقے رباط ، خال کے بجلی صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
کم وولٹیج سے علاقے کے تمام ٹیوب ویل بھی بند پڑے ہیں جس سے علاقے میں کربلا کا سماں ہے۔ خال رباط کے شہریوں نے محکمہ واپڈا اور ضلعی انتظامیہ سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ طورمنگ 2 فیڈر پر فی الفور کم وولٹیج کا مسئلہ حل کیا جائے اور جاری غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کیا جائے بصورت دیگر علاقہ رباط اور خال کے شہری بطور احتجاج دیر تیمرگرہ شاہراہ بند کرینگے۔ ویڈیو رپورٹ بائے رحمت اللہ سواتی لوئردیر