خیبر پختونخوا

نوشہرہ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مسز صوفیہ وقار میں کورونا وائرس کی تصدیق

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نوشہرہ مسز صوفیہ وقار سمیت 21 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی۔

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر شعیب کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مسز صوفیہ وقار کی 19 سالہ بیٹی مریم وقار کے کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ان کا ٹیسٹ لیا گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نوشہرہ مسز صوفیہ وقار، ان کے بیٹے پندرہ سالہ محمد حسین کے کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آ گئے ہیں۔

ڈاکٹر شعیب کے مطابق سول جج نوشہرہ مس کنزا خان کا کورونا ٹیسٹ لیبارٹری بھیج دیا گیا ہے۔

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کے مطابق جمعرات کے روز 43 نئے کورونا وائرس کے مشتبہ کیس رپورٹ ہوئے جن کے صواب لے کر لیبارٹری بھیج دیئے گیے ہیں جبکہ ایک ایڈیشنل سیشن جج صاحبہ سمیت 21 مریضوں کے کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button