خیبر پختونخوا

خیبرپختونخوا: اساتذہ کیلئے ٹیبلیٹ کا استعمال لازمی قرار

اساتذہ ٹیبلیٹ خود خریدینگے ،محکمہ 50 فیصد رقم دے گا، ٹیبلیٹ کے استعمال کی پالیسی کا مقصد اساتذہ کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے۔
محکمہ تعلیم کی جانب سے ہر استاد کو 15 ہزار روپے دیے جائیں گے جبکہ محکمہ تعلیم کا انٹرنل آڈٹ سیل ٹیبلیٹ پالیسی کا سالانہ آڈٹ کرے گا،ا علامیہ

محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے اساتذہ کے لیے ٹیبلیٹ کا استعمال لازمی قرار دے دیا۔محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ٹیبلیٹ اساتذہ خود خریدیں گے تاہم محکمہ 50 فیصد رقم دے گا۔

ٹیبلیٹ کے استعمال کی پالیسی کا مقصد اساتذہ کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے۔صوبائی کابینہ نے 30 اپریل کو پالیسی کی منظوری دی تھی جو سال 21-2020 سے قابل عمل ہو گی۔

پالیسی کے لیے محکمہ تعلیم اپنے سالانہ بجٹ سے رقم مختص کرے گی۔اعلامیہ کے مطابق محکمہ تعلیم کی جانب سے ہر استاد کو 15 ہزار روپے دیے جائیں گے جبکہ محکمہ تعلیم کا انٹرنل آڈٹ سیل ٹیبلٹ پالیسی کا سالانہ آڈٹ کرے گا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button