تقریبات پر پابندی، پشاور کے خواجہ سراؤں نے رکشے چلانا شروع کر دیئے
شادی بیاہ کی تقریبات پر پابندی سے متاثر ہوے والے پشاور کے خواجہ سراؤں نے رکشہ چلانا شروع کر دیا ہے۔
کورونا لاک ڈائون کے باعث شادی بیاہ کی تقریبات پر پابندی عائد ہونے کے باعث درجنوں خواجہ سر بری طرح سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ سماجی تنظیموں اور حکومت کی جانب سے بھی ان کی فلاح و بہبود کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے ہیں، مجبوراً ہنرمند خواجہ سراؤں نے رکشہ چلانا شروع کر دیا۔
مزید پڑھنے کے لئے:
پشاور کی سائرہ مفتی، بے کسوں کیلئے ایک سہارا
‘الخدمت کے رضاکار ہی تھے جنہوں نے ہمارا حال پوچھا’
لاک ڈاؤن، مس مردان کا خواجہ سراؤں کی امداد کا اعلان
رکشہ چلانے والے خواجہ سراؤں کے مطابق کورونا لاک ڈاؤن کے باعث ان کے بالا خانوں کی رونقیں ختم ہو گئی ہیں، سینکڑوں خواجہ سراء مقروض ہو چکے ہیں جس پر مجبوراً رکشہ چلانا شروع کر دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ رکشہ کے ڈرائیونگ لائسنس پہلے سے ہی حاصل کئے ہیں، ‘حالات بہتر ہونے تک رکشہ چلائیں گے۔’